اگر وہ ہم سے رابطہ نہ کرتا تو ہم اس تک پہنچ بھی نہ پاتے— ملازمت کے پہلے دن ہی انتقال کر جانے والے پاکستانی کی افسوسناک کہانی

(قدرت روزنامہ)اگر وہ ہم سے رابطہ کر کے اپنے بارے میں نہ بتاتا تو شاید ہم اس تک پہنچ بھی نہ پاتے اور اس کی لاش بھی نہ ملتی نہ ہی ہمیں کبھی معلوم ہو پاتا کہ اس جگہ کسی کی موت ہوئی ہے”-یہ جملہ ایک جاسوس انسپکٹر نے اس وقت کہا جب ایک پاکستانی شہری سڈنی کے مضافاتی علاقے گلنوری میں سیلاب کے پانی میں ڈوب کر انتقال کر گئے۔مرنے والے نوجوان کا نام ایاز یونس ہے جو پاکستان کے شہر کراچی کے ملیر کینٹ کا رہائشی تھا اور سافٹ وئیر انجینئر کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ جس دن
یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا اس روز یونس کا اپنی ملازمت پر بطور کنٹریکٹر پہلا دن تھا – یونس گاڑی چلاتے ہوئے سیلاب کے پانی میں پھنس گئے تھے اور گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور اسی حالت میں ان کی موت واقع ہوگئی۔مقامی پولیس کے مطابق یونس نے صبح 6 بجے ہنگامی خدمات طلب کی تھیں اور کافی دیر ہم سے رابطے میں رہا لیکن جب رات کے ایک بجے ہم اسے ڈھونڈتے ہوئے جگہ پر پہنچے تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ اب ہم محض قیاس آرائی کرسکتے ہیں کہ یونس کو اس جگہ کے بارے میں مقامی لوگوں کی طرح معلومات نہیں تھیں ورنہ وہ یہاں کبھی نہیں آتا۔ایاز یونس گاڑی کی کھڑکیوں کا شیشہ بھی نہیں توڑ سکے جس سے وہ باہر آکر اپنی جان بچا سکتے تھے. پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسی روڈ پر سفر نہ کریں جس کے بارے میں آپ کو پہلے سے معلومات نہ ہوں۔پاکستان ایسوسی ایشن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فرحت جعفری نے بتایا کہ انھوں نے ایاز یونس کے والد سے بات کرکے انھیں اس حادثے کی اطلاع دے دی ہے اور ان کے والد نے اہنے بیٹے کی لاش کراچی بھجوانے کی درخواست کی ہے جس پر مسٹر جعفری نے قونصل جنرل سے اس معاملے کا جائزہ لینے کی درخواست کردی ہے اور پاکستان ایسوسی ایشن آسٹریلیا کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔مرحوم ایاز یونس کے لواحقین میں دو بھائی اور ایک چھوٹی بہن شامل ہیں۔

Recent Posts

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

15 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

24 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

26 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

3 hours ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

3 hours ago