(قدرت روزنامہ)لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے لیسکو کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔
لاہور میں پنجاب یونیورسٹی، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، بند روڈ، سمن آباد، کوٹ خواجہ سعید، ہربنس پورہ، باغبان پورہ، مصری شاہ اور بادامی باغ میں بجلی معطل ہو گئی۔
لاہور میں بارش، پانی جمع، بزدار کا ایکشن
ترجمان لیسکو کے مطاق بارش رکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہو گا۔
ادھر ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ لاہور میں اب تک 103 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے، شہر میں تمام انڈر پاسز کلیئر ہیں۔
ایم ڈی واسا نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارش رکنے کے بعد 3 گھنٹے میں پانی نکال دیا جائے گا۔
کراچی: زیادہ تر سڑکوں پر جمع پانی اتر گیا
واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسیٔ آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پشتون قومی موومنٹ کے سربراہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکتوبر 2024 کے دوران سعودی عرب عالمی اور مقامی سطح پر تقریبا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ…