بلاول اپوزیشن کی اپوزیشن ہیں یا حکومت کی؟ حافظ حمد اللّٰہ

(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی پر سوال اٹھایا ہے کہ بلاول اپوزیشن کی اپوزیشن ہیں یاحکومت کی اپوزیشن ہیں؟

ایک بیان کے ذریعے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پی پی رہنماؤں کے بیانات پر حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن و دیگر قیادت نے ہمیشہ کٹھ پتلی عمران خان اور ان کی حکومت کی اپوزیشن کی ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہمیشہ حکومت کی اپوزیشن کی ہے، اپوزیشن کی اپوزیشن نہیں کی۔

حافظ حمد اللّٰہ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ جب سے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے الگ ہوئی ہے، بلاول بھٹو کے ساتھیوں کا ہدف پی ڈی ایم قیادت ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پی ڈی ایم پر تنقید کیا حکومت اور اس کے سہولت کاروں کی سہولت کاری نہیں؟

پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج بھی پیپلز پارٹی کے لیے پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں آنا چاہتی ہے تو جن معاہدوں سے انحراف کیا ہے ان کا ازالہ کرے۔

حافظ حمد اللّٰہ کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوال

انہوں نے کہا کہ سرکاری پارٹی سے سینیٹ میں ووٹ لینے پر سوال تو بنتا ہے۔

رہنما جے یو آئی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سنجیدہ سیاست کرتے ہوئے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تیر چلائیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف تیر چلانے میں بلاول بھٹو زرداری کو کچھ بھی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔

حافظ حمد اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن پر تیر چلانا، الٹا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے کیسے بری ہوئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور…

11 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور منظور پشتین کی ملاقات، ایجنڈا کیا تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پشتون قومی موومنٹ کے سربراہ…

19 mins ago

شہید بے نظیر بھٹو مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کیلیے کون، کیسے اپلائی کرسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ…

31 mins ago

سعودی عرب میں مصروف اکتوبر کا آغاز؛ کیا، کب اور کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکتوبر 2024 کے دوران سعودی عرب عالمی اور مقامی سطح پر تقریبا…

44 mins ago

عدلیہ کی آزادی کے بعد صرف وردی والے آئینی ترمیم کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

51 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ…

1 hour ago