(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ صدف کنول کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک بیان پر اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ سے معافی مانگی تھی۔
حال ہی میں اداکارہ صدف کنول اور ان کے شوہر اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے میزبان احسن خان کے شو میں شرکت کی گئی۔
صدف کا شہروز سبزواری کی بیٹی کیساتھ کیسا رشتہ ہے؟
اس دوران صدف کنول نے احسن خان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’انہوں نے علیزے شاہ سے اپنے ایک بیان پر باقاعدہ معافی مانگی تھی۔‘
صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی کس نے کرائی؟
صدف کنول نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شو میں بطور مہمان شریک تھیں، اُن سے ایک ایسا سوال کیا گیا تھا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جنہیں وہ اپنے شوہر کے ساتھ اداکاری کرتے نہیں دیکھ سکتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُنہیں مجبوراً کسی ایک اداکارہ کا نام لینا پڑا اور انہوں نے کہہ دیا کہ وہ اپنے شوہر، شہروز سبزواری کو کبھی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
صدف کنول نے کہا کہ اُن کا کسی کو تکلیف پہنچانے یا دل توڑنے کا ارادہ نہیں تھا، اُنہیں مجبوراً ایسا کرنا پڑا تھا جس کے لیے انہوں نے بعد میں علیزے شاہ کو باقاعدہ فون کال کر کے معافی بھی مانگی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب اُن کے اور علیزے شاہ کے درمیان تعلقات بہتر ہیں، اُن کے اور علیزے شاہ میں اب کوئی ناراضی یا چپقلش نہیں ہے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…