گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ ٹرمینل کی عمارت کو مکمل کر دیا گیا ہے اور اس کے اندر مکینیکل اور برقی آلات کی تنصیب اور سجاوٹ کا کام جاری ہے جس میں اے ٹی سی کی عمارت اور ٹاور کے لئے اندرونی آلات کی تنصیب اور سجاوٹ کا کام بھی شامل ہے . گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے، کنیکٹنگ رن وے، ٹیکسی وے، سروس لین اور سٹیشن فلور کا کنکریٹ فرش مکمل ہو چکا ہے .
نیوی گیشنل لائٹنگ ایڈ سسٹم بھی مکمل ہو چکا ہے،ان لائٹس میں رن وے سینٹر لائن لائٹس، رن وے ایج لائٹس، اپروچ لائٹس وغیرہ شامل ہیں .
. .