کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمداعجاز سواتی اور جسٹس جنب جسٹس نذیر احمد لانگو پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے پی ٹی آئی پشین کے رہنماﺅں کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری کے حکم کو کالعدم قراردیدیا اور گرفتاررہنماﺅں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا . گزشتہ روز ڈویژنل بینچ پر مشتمل نے 3 ایم پی او کے تحت پشین میں گرفتار پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماﺅں سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ پشین کی ضلعی انتظامیہ نے 3 ایم پی او کے تحت 4 پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماﺅں کی گرفتاری کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی بنیاد پر 3 ایم پی او کا غیر قانونی استعمال کیا .
بعدازاں ڈویژنل بینچ نے ڈپٹی کمشنر پشین کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے پشین میں 3 ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دیدیا .
. .