سینئر سول جج کوئٹہ ون کی عدالت نے مدعا علیہان کو پشتونخوا پارٹی کا نام، جھنڈا اور انتخابی نشان استعمال کرنے سے روک دیا
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سینئر سول جج کوئٹہ ون کی عدالت نے مدعاعلیان کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کانام ،جھنڈا،پلیٹ فارم اور انتخابی نشان استعمال کرنے سے روک دیا ،گزشتہ روز درخواست گزار پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہار ودان کی جانب سے بخلاف مختار خان یوسف زئی ،رضا محمدرضا،نصراللہ بڑیچ، خوشحال خان سول عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کیس کی پیروی پشتونخوا لائرز فورم کے سینئر وکلا ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نعمت اللہ اچکزئی ،ایڈوکیٹ سپریم کورٹ حبیب اللہ خان ناصر ،ایڈوکیٹ اسد خان اچکزئی ،ایڈوکیٹ بشیر کاکڑ ،ایڈوکیٹ رحمت اللہ میاں خیل ،ایڈوکیٹ جہانگیر مندوخیل ،ایڈوکیٹ شیر یار اچکزئی اور ایڈوکیٹ سہیل خان ترین نے کی، سینئر سول جج کوئٹہ ون کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامہ میں 9جون تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ مدعا علیان پشتونخواملی عوامی پارٹی کانام ،جھنڈا ،ذیلی تنظیموں پشتونخوا لائرز فورم اور پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن استعمال نہیں کرسکتے ،بعدازاں عدالت نے مدعاعلیان کو عدالتی سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9جون تک کیلئے ملتوی کردی .
..