ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے .

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب 9 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں .

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی .

. .

متعلقہ خبریں