کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سول ہسپتال میدان جنگ بن گیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پیرا میڈیکس سٹاف سول ہسپتال کے خلاف سول لائین پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کردی کراس ایف آئی آر نہ کرنے پر پرامیڈیکس سول ہسپتال نے سول لائن تھانے کے سامنے دھرنا دیا،چار ملازمین اور اہلکار ڈاکٹر زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سول ہسپتال کوئٹہ میں سٹاف کیلئے ویکسی نیشن سنٹر کام کررہا تھا جمعرات کو صبح اچانک بند ہوگیا جس پر صدر پرامیڈیکل سٹاف سول ہسپتال کوئٹہ محمد شفاء مینگل ترجمان سول ہسپتال ڈاکٹر وسیم بیگ کے پاس جاکر شکایت کی جہاں دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جہاں پر ینگ ڈاکٹر ز درمیان میں کود پڑے اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس میں اہلکار ڈاکٹر اور چار ملازمین زخمی ہوگئے جس پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کی مدعیت میں پیرامیڈیکل کے خلاف سول اراکین میں ایف آئی آر درج کرادی گئی جس پر پیرامیڈیکل سول ہسپتال کے ملازمین سول لائن تھانے پہنچ کر کراس ایف آئی آڑ درج کرنے کیلئے درخواست دی جس پر ایس ایچ او سول لائن نے کراس ایف آئی آر درج کرنے سے انکار پر کوئٹہ کا سٹاف نے سول لائن تھانے کے سامنے دھرنا دیا . .
متعلقہ خبریں