کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں جعلی آرڈر کے ذریعے بھاری بھر قم رقومات لینے والے اسمبلی کے نچلے درجے کے اہلکار کے خلاف انکوائری شروع ہوگئی ہے اعلیٰ افسیران کی جانب سے دو کمیٹیاں پہلے بنائی گئی تھی لیکن مسلسل دباؤ کے بعد اب تیسری کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہے جن میں بعض افسران کی دوڑیں لگ گئی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیو ں لا علم رہے اس پر مختلف حلقوں کی جانب سے چہ میگوئیاں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے انتخاب کو بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کے نچلے درجے کے اہلکار اب تک لاکھوں روپے سادہ لوح لوگوں سے بٹور چکے ہیں جن میں بعض افسران بھی حصہ دارہے۔ جوکہ تحقیقات میں مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔ تاکہ شفاف انکوائری نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق تیسری کمیٹی نے انکوائری شروع کردی ہے ایک ہفتے تک تمام متاثرین کے بیانا ت اور رقومات کی رپورٹ اسمبلی مجاز اتھارٹی کو پیش کرینگے واضح رہے کہ سول سیکرٹریٹ میں یہ دھندہ عروج پر ہے کینٹین پر باقاعدہ ہر محکمے کے افسران کے لئے لاکھوں روپے کے عوض ملازمتوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکی وجہ سے اکثر ملازمتوں کے اخبارات میں اشتہارات مشتہر ہونے کے بعد ٹیسٹ اور انٹر ویو ملتوی ہونے کے بعد دو تین ماہ بعد ان ایجنٹوں کے ذریعے خریدو فروخت بدستورجاری ہے۔
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…