کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ ریڈ زون کوئی مقدس جگہ نہیں کہ جہاں پر مستقبل کے معماروں کو اس طرح بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایاجائے،حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے ہونے کے ساتھ بہرے اور لنگڑے بھی ہوگئے ہیں،طلباء وطالبات کے مطالبات کو فوری طورپر سن کر ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کے نشے میں لت حکمرانوں نے بھلادیاہے کہ وہ عوام کے ہی کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار پر براجمان ہوتے ہیں لیکن یہاں تو کرسی نے انہیں اندھے کے ساتھ بہرے اور لنگڑے بھی بنا دئیے کہ وہ ملک کے مستقبل کے معماروں کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنا کرانہیں ہسپتال پہنچادیتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے اندھے پن کی وجہ سے آج سینکڑوں طلباء وطالبات کا مستقبل تاریک بنتاجارہاہے اگر حکمرانوں کی نااہلی کا یہی سلسلہ جاری رہا تو پھر تعلیم کے شعبے کا خدا ہی حافظ ہے،انہوں نے کہاکہ طلباء وطالبات کے جائز مطالبات کو سن کر ان کے حل کیلئے اقدامات کی بجائے حکمرانوں کی سرپرستی میں پولیس کی جانب سے غنڈہ گردی کرکے طلباء کو لہولہان کردیاگیاہے۔اگر پلاننگ کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل ہوتے تو طلباء سراپااحتجاج نہیں بنتے آج مجبوراََ طلباء وطالبات اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…