حرمین شریفین کی انتظامیہ نے موسم حج میں عازمین کے استقبال کا سب سے بڑا آپریشنل پلان جاری کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے موسم حج میں عازمین کے استقبال کا سب سے بڑا آپریشنل پلان جاری کردیا خصوصی تقریب میں وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے.

حج 2023 کے آپریشنل پلان کا اعلان کرتے ہوئے حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ اس سال موسم حج میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کے لیے 185 پروگرام تیار کیے گئے ہیں انہیں نافذ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت ، ڈیجیٹل سسٹم اور مختلف شعبوں میں الیکٹرانک نظام سے کام لیاجائے گا.

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہمارے لیے باعث اعزاز ہے ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ حرمین شریفین انتظامیہ اس سال 14 ہزار تربیت یافتہ اہلکاروں کی خدمات حاصل کرے گی۔ اتنی بڑی تعداد تاریخ میں پہلی بار تعینات کی گئی ہے ایسے مقامات جہاں زائرین بڑی تعداد میں ہوں گے وہاں کارکن زیادہ تعداد میں مقرر کیے جائیں گے.

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 8 ہزار سے زیادہ رضاکار حج زائرین کی خدمت کریں گے. وہیل چیئر سروس کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے وہیل چیئرز کی تعداد نو ہزار کردی گئی ہے جو چوبیس گھنٹے مہیا ہوں گی.

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں چالیس ملین لٹر آب زمزم مہیا ہوگا۔ 30 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر آب زمزم فراہم کیا جائے گا آب زمزم کی 20لاکھ سے زیادہ بوتلیں روزانہ تقسیم ہوں گی۔ عرفات، مزدلفہ اور منی میں آب زمزم گاڑیوں کے ذریعے بھی تقسیم کیا جائے گا. سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن پلان وزارت حج کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے جاری کیا گیا ہے.

Recent Posts

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

2 mins ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

6 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

14 mins ago

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

23 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

45 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

46 mins ago