مظاہروں سے بات کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں طلباء ہمیشہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کا راستہ اپناتے ہیں لیکن کوئٹہ پولیس ہمیشہ کی طرف پرامن احتجاجی مظاہروں کو تشدد اور طاقت سے دبانے کی کوشش کرتا ہے مگر ایسے طلباء دشمن ہتکھنڈوں سے بلوچ طالب علم اپنے جائز حقوق کی جدوجد سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے . بساک کی طرف سے کیے گئے احتجاجی مظاہروں میں طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی . . .
(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل کوئٹہ میں ہونے والے طلباء و طالبات کے پرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے خلاف کراچی، اوتھل اور کوئٹہ زونز کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرکے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں . مرکز کی ہدایت کی روشنی میں کوئٹہ اوتھل اور کراچی زونوں کی جانب سے میڈیکل طلباء پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گیے .
متعلقہ خبریں