(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل کوئٹہ میں ہونے والے طلباء و طالبات کے پرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے خلاف کراچی، اوتھل اور کوئٹہ زونز کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرکے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ مرکز کی ہدایت کی روشنی میں کوئٹہ اوتھل اور کراچی زونوں کی جانب سے میڈیکل طلباء پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گیے۔ مظاہروں سے بات کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں طلباء ہمیشہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کا راستہ اپناتے ہیں لیکن کوئٹہ پولیس ہمیشہ کی طرف پرامن احتجاجی مظاہروں کو تشدد اور طاقت سے دبانے کی کوشش کرتا ہے مگر ایسے طلباء دشمن ہتکھنڈوں سے بلوچ طالب علم اپنے جائز حقوق کی جدوجد سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ بساک کی طرف سے کیے گئے احتجاجی مظاہروں میں طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…