گزشتہ کاروباری ہفتے ڈالر، یورو، پاﺅنڈ،ریال کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں صورتحال کیا رہی ؟ تفصیل جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ)زر مبادلہ بحران سے گزشتہ ہفتے بھی انٹر بینک میںڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جبکہ سٹیٹ بینک کے اقدام سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر ، ریال پاﺅنڈ ، یورو ریورس گیئر میں رہے .

تفصیلات کے مطابق ڈالر ، پاﺅنڈ ، یورو ، ریال کے اوپن مارکیٹ ریٹ میں بڑی نوعیت کی کمی ہوئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 تک گر کر اختتام ہفتہ پر 300 پر آ گیا ،ہفتے آغاز پر ڈالر اوپن مارکیٹ میں 311 روپے کی بلند سطح پر آ گیا تھا ،طلبگار بلیک مارکیٹ سے 322 روپے میں ڈالر حاصل کر رہے تھے ،انٹر بینک میں ڈالر 52 پیسے اضافے سے 285.67 روپے پر بندہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دس روپے گھٹ کر 300 روپے پر بند ہوئی ،برطانوی پاﺅنڈ کے انٹر بینک ریٹ 5.79 روپے اضافے سے 357.86 روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قدر 10.50روپے کم ہو کر 373.50 روپے ہو گئی ،انٹر بینک میں یورو کرنسی کی قدر 1.42 روپے بڑھ کر 307.5 روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 9 روپے کم ہو کر 325 روپے ہو گئی ،انٹر بینک میں ریال کی قدر 13 پیسے بڑھ کر 76.16 روپے پر بند ہوئی ،اوپن مارکیٹ میں ریال میں 4.05 روپے گھٹ کر 79.25 روپے پر بندہوا .

. .

متعلقہ خبریں