کالے شیشے والی گاڑی سے یونیورسٹی بس کی ٹکر، نامعلوم افراد کی جامعہ کراچی کے طالبعلم کو ساتھ لے جانے کی کوشش رینجرز نے ناکام بنادی

کراچی(قدرت روزنامہ) کالے شیشے والوں گاڑی یونیورسٹی بس سے ٹکرانے کے بعد جامعہ کراچی کے طالبعلم کو نامعلوم افراد زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے جس سے پولیس نے لاعلمی کا اظہار کردیا تاہم رینجرز نے طالب علم کو ساتھ لے جانے والے تین افراد کو پکڑ لیا .

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں مبینہ سادہ لباس میں نامعلوم افراد اردو ڈپارٹمنٹ کے طالب علم کو ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے جس پر جامعہ کراچی کے طلبا نے سلور جوبلی گیٹ بند کر کے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی، مشتعل طلبہ کی جانب سے سڑک پر آگ بھی لگائی گئی .

مظاہرین نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان کے ساتھی کی بازیابی کو یقینی بنائیں . پولیس کی جانب سے لاعملی کا اظہار کیا گیا کہ طالب علم کو کون لے گیا؟ پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں کالے شیشوں والی ایک گاڑی یونیورسٹی کے پوائنٹ سے ٹکرائی ، حادثے کے بعد جھگڑا ہوا جس میں مار پیٹ بھی کی گئی .

کام کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد سادہ لباس میں چند افراد پہنچے اور مبینہ طور پر جھگڑے میں ملوث طالبعلم ثاقب کو ساتھ لے گئے، ہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں . بعد ازاں رینجرز نے کراچی یونیورسٹی میں جھگڑے کے بعد طالبعلم کو ساتھ لے جانے والے تین افراد کو پکڑ لیا اور طالب علم کو یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کردیا . پولیس کے مطابق یونیورسٹی میں جھگڑے کے بعد طالبعلم نے اپنے والد کو فون کیا تھا، پرائیویٹ شخص اپنے ساتھ 2افراد کو لے کر یونیورسٹی پہنچا ، تینوں افراد ثاقب نامی طالبعلم کو اپنے ہمراہ لیجارہے تھے کہ رینجرز نے اطلاع ملتے ہی فوری طورپرکارروائی کی .

. .

متعلقہ خبریں