کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے سپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں .
پولیس کے مطابق سپنی روڈ پر ریجنل بلڈ سینٹر کے قریب گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ماں بی بی خدیجہ اور بیٹی بی بی سلیمہ جاں بحق ہوگئیں جن کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں .
جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں .
جاں بحق خاتون بی بی خدیجہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا .
. .