اعظم سواتی کے سنگین الزامات،الیکشن کمیشن ،سیاسی جماعتوں کا شدید اظہار برہمی

(قدرت روزنامہ) چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات بیچنے کے الزام پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال ملک ارکان کو بریفنگ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتیں برہم ہو گئیں، چیف الیکشن کمشنر نے پیر کو اجلاس طلب کر لیا، صدر مسلم لیگ ن نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت الیکشن کمیشن کو دھمکانے پر اتر آئی ہے، معاملے کی پیپلزپارٹی نے بھی شدید مذمت کی ہے۔ شہباز شریف اور مریم نواز نے بھی پارلیمانی امور کی کمیٹی میں حکومتی دھمکیوں کی مذمت کی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت الیکشن کمیشن کو دھمکانے پر اتر آئی ہے، ثابت ہوگیا حکومت کے پاس مشین پر اٹھنے والے فنی و تکنیکی سوالات کا کوئی جواب نہیں۔ انہوں نےمزید کہا ہے کہ پہلے پارلیمان میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا اور اب حکومتی رویے پر الیکشن کمیشن کے نمائندوں کو واک آؤٹ کرنا پڑا،جو حکومت کمیٹی کے اجلاس میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی وہ انتخابی و انتظامی اصلاحات کا سنجیدہ کام کیسے کر سکتی ہے۔ مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا ہم نے اداروں پر نہیں، صرف ان میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی، یہاں حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے، حکومت کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کے الیکشن کمیشن پر الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں، حکومت کا رویہ غیر مناسب اور تشویشناک ہے، تحریک انصاف کا مقصد ہے ہم جیت نہیں سکتے تو کوئی اور بھی نہ کھیلے۔ حکومت چاہتی ہے الیکشن کمیشن ان کی مرضی کے مطابق انتخابات کرائے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑلیے،ملک میں شفاف انتخابات نہیں چاہتا:اعظم سواتی

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

22 mins ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

41 mins ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

43 mins ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

48 mins ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

56 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

1 hour ago