2 مقدمات میں بری ہونے پرمحکمہ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ) دو مقدمات میں بری ہونے کے بعد محکمہ انسداد بدعنوانی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو جعلی بھرتیوں کے مقدمےمیں گرفتار کیا گیا ہے، سابق وزیر اعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 جعلی بھرتیاں کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو دو مقدمات میں بری کردیا تھا، عدالت نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات میں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا۔

پرویز الہٰی کے خلاف گوجرانوالہ تھانہ اینٹی کرپشن میں 2 مقدمات درج ہیں، دونوں ایف آئی آرز میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کِک بیکس کے الزامات ہیں، مقدمہ نمبر 6/23 میں الزام ہے کہ پل بنیاں سے چھتاں والا تک 10 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض 50 لاکھ روپے رشوت لی گئی۔ مقدمہ نمبر 7/23 میں الزام ہے کہ گجرات پرانا جی ٹی روڈ سے لکھن وال تک 10 ارب روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کےعوض 2 ارب روپے رشوت لی گئی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

4 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

4 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

4 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

4 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

5 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

6 hours ago