وہ کمپنی جس نے اپنے ملازمین کو 30 ماہ کی تنخواہ بونس میں دینے کا اعلان کردیا

تائی پے (قدرت روزنامہ) تائیوان کی شپنگ کمپنیاں عالمی کارگو میں کمی کے باوجود اپنے ملازمین کو ششماہی کے موقع پر بڑے بونس دے رہی ہیں۔ اکنامک ڈیلی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق یانگ منگ میرین ٹرانسپورٹ کارکنوں کو ان کی اگلی تنخواہ پر 30 ماہ تک کی تنخواہ دے رہی ہے ۔ شیئر ہولڈرز نے گزشتہ ہفتے 2.3 ارب تائیوانی ڈالر (101 ملین ڈالر ) بونس کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل کمپنی نے اپنے کارکنوں کو 2023 کے آغاز میں ادا کی جانے والی 12 ماہ کی تنخواہ کا ایک سال کے آخر کا بونس دیا تھا۔

بلومبرگ کے ساتھ ایک ای میل میں یانگ منگ نے انکشاف کیا کہ کمپنی کے قوانین کے مطابق شپنگ فرم کو اپنے پچھلے سال کے منافع کا ایک فیصد ملازمین کو بطور معاوضہ تقسیم کرنا چاہیے۔ تاہم عملے کے ہر رکن کو ملنے والی رقم کمپنی کی صوابدید پر ہے۔ اسی رپورٹ کے مطابق ایورگرین میرین اپنے 3100 کارکنوں کو 1.9 ارب تائیوانی ڈالر کا بونس دے گی جو کہ تقریباً 12 ماہ کی تنخواہ کے برابر ہے ۔

Recent Posts

مریم نواز کےخلاف پولیس یونیفارم پہننے کا کیس، سماعت 6 مئی تک ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی ایڈیشنل عدالت نے پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے…

2 mins ago

میرا خیال ہے پہلے طے کیا جا چکا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنا ہے،جسٹس گل حسن اورنگزیب، اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست…

4 mins ago

بلوچستان میں نئی ​​چیک پوسٹس کے خلاف احتجاج جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوشکی میں ہلاکتوں کے بعد مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے…

8 mins ago

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ…

20 mins ago

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر…

29 mins ago

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

39 mins ago