نیویارک(قدرت روزنامہ) واٹس ایپ کی طرف سے ’وائس نوٹ سٹیٹس‘ کا فیچر تمام صارفین کے لیے مہیا کر دیا گیا . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق واٹس ایپ کی طرف سے یہ فیچر چند ماہ قبل متعارف کرایا گیا تھا تاہم اسے مخصوص صارفین تک محدود رکھا گیا تھا .
اب اس فیچر سے تمام صارفین استفادہ کر سکتے ہیں .
وائس نوٹ سٹیٹس پوسٹ کرنے کے لیے اپنے واٹس ایپ کے ’سٹیٹس‘ پیج پر جائیں . یہاں آپ کو نیچے دائیں طرف کونے میں پنسل آئیکون نظر آئے گی . یہاں سے آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ کون لوگ آپ کا وائس نوٹ سٹیٹس سن سکتے ہیں . یہاں پینٹ برش کی آئیکون کے ذریعے آپ بیک گراؤنڈ کلر تبدیل کر سکتے ہیں . اس کے بعد آپ بول کر اپنا سٹیٹس ریکارڈ کرائیں اور کنفرم کرکے اپ لوڈ کر دیں .
. .