امارات میں دوپہر کے وقت گرمی میں کام کرنے پر پابندی لگادی گئی، خلاف ورزی پر کمپنی کو کتنا جرمانہ ہوگا؟

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل کی طرف سے شدید گرمی کے اس موسم میں ورکرز کے آؤٹ ڈور کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ پابندی 15جون سے 15ستمبر کے دوران دوپہر ساڑھے 12بجے سے سہ پہر 3بجے تک لاگو رہے گی .

ان اوقات میں کوئی ورکر آؤٹ ڈور کام نہیں کر سکے گا .

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروسز سمیت چند شعبوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے، جن کا کام ناگزیر نوعیت کا ہے . تاہم ان شعبوں کے ورکرز کو پانی اور سائے کی فراہمی لازمی ہو گی اور ان کے پاس ابتدائی طبی امداد کی کٹس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے .

جو کمپنیاں اس پابندی کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوں گی انہیں فی ورکر 5ہزار درہم اور ایک سے زائد خلاف ورزیوں پر 50ہزار درہم تک جرمانہ کیا جائے گا . وزارت کی طرف سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رپورٹ کریں .

. .

متعلقہ خبریں