یاسمین راشد سمیت دیگرکی بریت کو عدالت میں چیلنج کریں گے، آئی جی پنجاب کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے کہا ہے کہ یاسمین راشد سمیت دیگرکی بریت کو عدالت میں چیلنج کریں گے، عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی بریت کا فیصلہ سنا دیا .

لاہور میں دیگر پولیس افسروں کے ہمراہ9مئی کے واقعات اور گرفتاریوں کےحوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئےعثمان انور نے کہا سوشل میڈیا کےذریعے ریاستی ادارے کیخلاف نفرت پھیلائی گئی،تمام حملے پلاننگ کےساتھ کیے گئے،9 مئی کےحملوں میں مخصوص ٹارگٹ منتخب کیےگئے،جناح ہاؤس،جی ایچ کیوسمیت دیگرحملے ایک ہی وقت کیے گئے،یاسمین راشد کی بریت کو چیلنج کریں گے .

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ ماہ کےدوران سوشل میڈیاپراس طرح کاماحول بنایاگیا،8مئی کوہنگامےمیں ہونےوالی215کالزجناح ہاؤس کی کالزمیں بھی موجودہیں،حماد اظہر، محمود الرشید،اسلم اقبال،مرادراس کی کالزان میں شامل ہیں،جی ایچ کیوکیس میں88کالزاپنی قیادت کےساتھ منسلک تھیں،تمام ثبوت عدالتوں میں پیش کریں گے .

انہوں نے کہا کہ فیصل آبادآئی ایس آئی آفس حملےمیں25کالرزموقع پرموجودتھے،پاکستان ایئرفورس پرفائرنگ کرائی گئی،ایم ایم عالم کےجہازکوجلایا گیا،ہمارےپاس ایک ایک کال کاریکارڈموجودہے،جوعدالت میں پیش کررہےہیں . آئی جی نے کہا کہ جہاں دشمن بھی نہ پہنچ سکاوہاں شرپسندپہنچ گئے،سوشل میڈیاکےذریعےیہ سب کچھ پہلےہی تیارکیاگیاتھا،جیوفنسنگ کےذریعے8اور 9مئی کو154نمبروں کی مماثلت ملی،708گرفتارافرادمیں سے125کوعدالت میں پیش کیاجاچکاہے . انہوں نے کہا کہ جہاں دشمن بھی نہ پہنچ سکاوہاں شرپسندپہنچ گئے،سوشل میڈیاکےذریعےیہ سب کچھ پہلےہی تیارکیاگیاتھا،جیوفنسنگ کےذریعے8اور9مئی کو154نمبروں کی مماثلت ملی،708گرفتارافرادمیں سے125کوعدالت میں پیش کیاجاچکاہے .

. .

متعلقہ خبریں