پاکستان کے پاس بابراعظم ،شاہین آفریدی کی شکل میں خطرناک کھلاڑی موجود :گوتم گھمبیر

لاہور (قدرت روزنامہ) گوتم گھمبیر نے پاکستان کو خطرناک حریف قرار دیدیا . 39 سالہ سابق بھارتی اوپنر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس غیر یقینی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے مشہور ہیں، وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں اور ہار بھی سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ ہمیشہ سے ایسی ہی رہی ہے، اس وقت ان کے پاس کئی اعلیٰ پائے کے کرکٹرز بھی موجود ہیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بابراعظم اور 140 کی رفتار سے بائولنگ کرتے ہوئے گیند کو سوئنگ کرنے کی مہارت رکھنے والے شاہین شاہ آفریدی بھی دستیاب ہیں جب کہ 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند بازی کرنے والے حارث رؤف اور چند نوجوان پیسرز کی موجودگی میں پاکستان کی قوت کا غلط اندازہ نہیں لگایا جا سکتا . گوتم گھمبیر نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں کم بیک کی گنجائش نہیں ہوتی، بھارت کا روایتی حریف کیخلاف ورلڈکپ مقابلوں ریکارڈ شاندار ہے، یواے ای میں توقعات کا دباؤ بھی بلیو شرٹس پر ہوگا، ذرا سی غفلت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے . یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول ہے . . .

متعلقہ خبریں