تیل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سعودی عرب نے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
ریاض (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار کم کرنے کا اعلان کر دیا۔
جیو نیوز کے مطابق ویانا میں اوپیک اجلاس کے بعد سعودی وزیرتوانائی نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کمی جولائی کے لیے کی جارہی ہے لیکن اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ تیل پیداوار میں کٹو تی 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔