ذیا بیطس کے خلاف کیے گئے تجربے میں اہم پیش رفت

نیو یارک(قدرت روزنامہ) سائنس دانوں نے انسانی معدے کے خلیوں کو ایسے بافتوں کی صورت میں استعمال کیا ہے جو بلڈ شوگر کی مقدار کو قابو کرنے کے لیے انسولین خارج کرتے ہیں۔ یہ اہم پیشرفت ٹائپ 1 ذیا بیطس سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکا کے ویئل کورنیل میڈیسن کے محققین کی رہنمائی میں کیے جانے والے تجربے میں سائنس دانوں نے یہ مشاہدہ کیا کہ چوہوں میں ٹرانسپلانٹ کیے جانے والے پیٹ کے انسولین خارج کرنے والے خلیوں (گیسٹرک انسولین سیکریٹنگ خلیے: جی آئی این ایس) نے ذیابیطس کو پلٹا دیا۔

پتے کے بِیٹا خلیے عموماً خون میں شوگر کی سطح بڑھنے کے جواب میں انسولین ہارمون خارج کرتے ہیں۔ ذیا بیطس سے متاثر افراد میں یہ بافت ناکارہ یا مردار ہوجاتے ہیں جس سے ان کی گلوکوز کو توانائی کے لیے خلیے بنانے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔

پیٹ کے یہ خلیے بِیٹا خلیے نہیں ہوتے لیکن ان کا کام نقل کرسکتے ہیں۔ پیٹ میں متعدد اسٹیم خلیے ہوتے ہیں جو دیگر اقسام کے خلیوں میں ڈھل سکتے ہیں اور یہ بہت تیزی سے پھیلتے ہیں۔ سائنس دانوں کی جانب سے یہ امید کی جارہی ہے کہ ذیا بیطس کے مریضوں کے پیٹ میں موجود اسٹیم خلیے جی آئی این ایس میں بدل سکتے ہیں۔

ویئل کورنیل میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جو ژو کے مطابق معدہ ہارمون خارج کرنے والے اپنے خلیے بناتا ہے۔ معدے کے خلیے اور پتے کے خلیے حمل کے دوران امبائیونک مرحلے میں قریب قریب ہوتے ہیں اس لیے معدے کے اسٹیم خلیوں کا بِیٹا جیسے انسولین خارج کرنے والے خلیوں میں بدل جانا اچنبے کی بات نہیں۔

محققین کے مطابق معدے کے خلیوں سے جی آئی این ایس خلیے بنانا کوئی پیچیدہ عمل نہیں۔ انہیں بننے میں تھوڑے دن لگتے ہیں اور اور یہ نئے آرگنائیڈ ٹرانسپلانٹ کے کئی مہینوں کے بعد تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

Recent Posts

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

1 min ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

11 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

37 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

38 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

41 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

44 mins ago