بلوچستان حکومت نے این ای سی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کا کوئی ممبر کل ہونے والے این ای سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، وفاق نے بلوچستان کے حوالے سے جو بھی وعدےکیے ان پر عملدرآمد نہیں ہوا، یہ رویہ انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اعلان کردہ دس ارب روپے بھی فراہم نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باعث سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے پڑے حکومتی امداد کے منتظر ہیں،صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنایا، امید تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دس ارب روپے کی وصولی کے بعد ان سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

Recent Posts

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…

5 mins ago

حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…

9 mins ago

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

18 mins ago

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

30 mins ago

اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…

35 mins ago

گری تا گونی سڑک کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کر کے غائب، اہلیان گریشہ

گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…

42 mins ago