صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور (قدرت روزنامہ) مقامی عدالت نے اندرون شہر میں واقع مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے اور مسجد کا تقدس پامال کرنے کے الزامات کے تحت درج کیے گئے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان معروف اداکارہ صباء قمر اور اداکار بلال سعید کے خلاف جاری کیے گئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں دونوں اداکاروں کے خلاف مذکورہ وارنٹ عدالت نے دو روز قبل جاری کیے تھے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر جمعہ کے روز دونوں اداکار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئے جس پر عدالت نے تیس تیس ہزار روپے مالیت کے ضمانتی

مچھلکوں کے عوض دونوں اداکاروں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 6اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ تھانہ اکبری گیٹ نے اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے اور مسجد کا تقدس پامال کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

33 mins ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

52 mins ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

55 mins ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

59 mins ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

1 hour ago