انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے .

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 285.60 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو100 انڈیکس 41 ہزار 667 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 185.83 پوائنٹس کا اضافہ ہوا چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 853 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں