حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کو آگ لگانےوالا بیان خطرناک ہے، مسلم لیگ(ن)

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کو آگ لگانےوالا بیان خطرناک اعلان ہے، حکومت کی چیخیں صاف بتا رہیں کہ ان کی جان ای وی ایم جِن کے اندر ہے،اگرای وی ایم نہیں آئی تو یہ اگلا الیکشن نہیں جیت سکتے، الیکشن کمیشن پر الزامات کی بجائے مل بیٹھ کر حل تلاش کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب ودیگر پریس کانفرنس کررہے تھے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے ملک میں جو الیکشن دھاندلی کرکے چوری کیے جاتے ہیں 80 فیصد دھاندلی پری پول ہوتی ہے، اگر ہم ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو ان سب کا اعادہ کرکے سوچ سمجھ کے ان کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے.اور ملک کی ترقی غیرمتنازع الیکشن کے بغیر نہیں ہوسکتی۔

آج کل وزیراعظم اور ہر وزیر مشیر کہہ رہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بغیر گزارہ نہیں ہے کنٹونمنٹ الیکشن میں آج حکومت اقرار کررہی ہےکہ ملک کے حالات ایسے ہیں کہ آج ووٹر محفوظ نہیں ہے، ملک میں امن نہیں ہے ہم ووٹر کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے۔ سینیٹ کمیٹی کے اندر پارلیمنٹ کے سامنے الیکشن کمیشن نے 37 نکات رکھے ہیں کہ یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پاکستان کے الیکشن کے نظام کو تباہ کردیں گی یہ نافذ نہیں ہوسکتیں، جس کا صلہ انہیں یہ ملا کہ کمیٹی میں ایک وفاقی وزیر نے انہیں کہا کہ تم چور ہو تم پیسے کھاتے ہو۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس میں بیلٹ کی کوئی سیکریسی نہیں ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل کو مشین سے یہ ریکارڈ نکالا جاسکتا ہے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا.اس مشین کی کوئی ٹرانسپرنسی نہیں ہے.اس مشین کو باآسانی ہیک کیا جاسکتا ہے۔سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی وزراء کا یہ بیان کہ ہم الیکشن کمیشن کو آگ لگا دینگے نہایت ہی خطرناک اعلان ہے۔
ہٹلر نے بھی جو ادارے اس کے ماتحت نہیں ہوئے تھے ان کو آگ لگوائی تھی آج اس حکومت نے پاکستان کو بدترین انتظامی اور ادارہ جاتی بحران سے دوچار کردیا ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پہ حکومت کی بیتابیاں اور چیخیں صاف بتارہی ہیں کہ اس جن کی جان اس ای وی ایم کے اندر ہے کہ اگر ای وی ایم نہیں آئی تو یہ اگلا الیکشن نہیں جیت سکتے اسی لیے چیخ رہے ہیں چلا رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

57 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

1 hour ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

1 hour ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

2 hours ago