جدہ سے مکہ صرف 5 منٹ میں پہنچیں ، سعودی عرب نے انتہائی تیز رفتارٹرین کا منصوبہ بنا لیا

 جدہ (قدرت روزنامہ) کیا آپ جانتے ہیں کہ سعودی عرب نے انتہائی تیز رفتارٹرین کا منصوبہ بنا لیا ہے ، یہ ٹرین 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی ، اس منصوبے کے باعث جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں طے ہوگا . سعودی میڈیا کے مطابق تیز ترین رفتار کا یہ جدید منصوبہ2030 میں مکمل ہوگا .

"جیو نیوز " کے مطابق  ورجن ہائپر لوپ کی کیپسول نما ٹرین میں جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ کا رہ جائے گا،یہ ٹیکنالوجی ایک امریکی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے سفر اب نہایت آسان اور کم وقت میں طے ہوپائے گا .

 

 
. .

متعلقہ خبریں