کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پرصوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلمپنٹ نور محمد دمڑ سے محکمہ کا قلمدان واپس لے لیا .
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف سیکرٹری کی خدمات واپس لینے کے لئے وزیراعظم کو مراسلہ بھجوا دیا .
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاق کے صوبہ بلوچستان سے ناروا رویہ کے باعث بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، ان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے جو رقم فراہم کی جانی تھی وہ تاحال فراہم نہیں کی گئی ہے لٰہذا بلوچستان حکومت کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا .
وزیراعلیٰ کی جانب سے این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان باوجود صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور چیف سیکرٹری نےاجلاس میں شرکت کی تھی .
. .