قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر بلوچستان کے صوبائی وزیر عہدے سے فارغ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پرصوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلمپنٹ نور محمد دمڑ سے محکمہ کا قلمدان واپس لے لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف سیکرٹری کی خدمات واپس لینے کے لئے وزیراعظم کو مراسلہ بھجوا دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاق کے صوبہ بلوچستان سے ناروا رویہ کے باعث بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، ان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے جو رقم فراہم کی جانی تھی وہ تاحال فراہم نہیں کی گئی ہے لٰہذا بلوچستان حکومت کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان باوجود صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور چیف سیکرٹری نےاجلاس میں شرکت کی تھی۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

8 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

8 hours ago