300 ارب روپے کی لاگت سے ملک کی تیسری طویل ترین موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک)نے خیبرپختونخوا کے دو بڑے اور اہم منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ ان اہم منصوبوں کی ایکنک سے منظوری کو پورے صوبے باالخصوص جنوبی اضلاع، دیر اپر اور چترال کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری قرار دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے کے عوام کے ساتھ کیا ہوا اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 365 کلومیٹر لمبی پشاور ڈی آئی خان موٹر وے 300ارب روپے

جبکہ 30 کلومیٹر دیر موٹر وے 40 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور ان منصوبوں کی تکمیل سے جنوبی اضلاع دیر اور چترال کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور ان علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔ ان منصوبوں کو جنوبی اضلاع دیر اور چترال کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف انہی علاقوں بلکہ پورے صوبے میں کاروباری، تجارتی، صنعتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صوبے مختلف حصوں میں اکنامک زونز کے قیام اور ان اکنامک زونز کو شاہراہوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب صوبہ بین الاقوامی تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ ایکنک سے ان منصوبوں کی منظوری پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور صوبے کے عوام کو مبارکباد دی۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور راولپنڈی پہنچے بغیر واپس پشاورروانہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان…

2 mins ago

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago