ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے ستمبر کا مہینہ ستمگر ثابت ہونے لگا ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1اعشاریہ37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے تو بہت کئے گئے لیکن حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہی ملک میں مہنگائی کے مجموعی شرح 13 اعشاریہ 64 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ایک ہفتے کے دوران 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ایک

ہفتے میں زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے 27 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 215روپے تک پہنچ گئی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بیس کلو آٹے کا تھیلا 58 روپے 48 پیسے مہنگا ہوگیا آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1222 روپے تک پہنچ گئی ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 11 روپے 38 پیسے مہنگے ہوئے ہیں رواں ہفتے کے دوران فی کلو پیاز کی قیمت 63 روپے کی سطح پر پہنچ گئی لہسن کی فی کلو قیمت میں 3روپے 63 پیسے کا اضافہ ہوا انڈے فی درجن 6 روپے2 پیسے مہنگے ہوگئے ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور،دال ماش گرم مصالحہ مہنگا ہوا ہے رواں ہفتے گھی،تازہ دودھ،گرم مصالحہ اور چاول بھی مہنگے ہوئیہیں ادارہ شماریایلت کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 49 روپے 7 پیسے سستا ہوا ہے پیٹرولیم مصنوعات،چائے کی پتی،خشک لکڑی سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ملک میں دیہاتوں کی نسبت شہروں میں زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے ملک میں حالیہ ہفتوں میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے واضح رہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago