وفاقی حکومت نے سستی چینی چھوڑ کر مہنگی ترین چینی خرید لی، مقامی چینی 85 روپے فی کلو پڑتی لیکن برآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر مہنگی درآمدی چینی خرید لی، سستی مقامی چینی کے مقابلے میں تقریباً 38 روپے فی کلو مہنگی چینی کا سودا کیا گیا . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو پڑتی ہے، درآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی .

ذرائع کے مطابق حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی کے سودے کر لیے، درآمدی چینی پورٹ پر 108روپے 85 پیسے فی کلو میں پڑے گی، اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 123روپے کلو میں پڑے گی . ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے سودے کر لیے، چینی الخلیج گروپ سے خریدی گئی ہے . ذرائع کے مطابق چینی کی مہنگی بولی موصول ہونے پر ٹی سی پی نے وفاق کو آگاہ کیا تھا . دوسری جانب کاغذ کی قیمت میں غیر متوقع اضافے پر تبادلہ خیال کرنے اور انہیں حل کرنے کے طریقے تجویز کرنے کے لیے آل پاکستان کورگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا . ایسوسی ایشن کے ساؤتھ زون اور نارتھ زون کے اراکین نے کاغذ کی قیمت میں اضافے اور اس تناظر میں کارٹن مینوفیکچرنگ لاگت میں کمی نہ ہونے اور مسلسل اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا . آل پاکستان کورگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن(ساؤتھ زون) کے رہنماء سلطان صلاح الدین چشتی، محمد مسرور مرزا،سید ضیاء الحسن، ظفر رحمان اور نارتھ زون سے ذکی اعجاز، عدنان بٹ، خواجہ طارق اور پرویز احمدنے اجلاس میں شرکت کی . سلطان صلاح الدین چشتی نے اس موقع پر کہا کہ کسلسل کاغذ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کورگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچرنگ انڈسٹری شدید مشکلات سے دوچار ہے . اجلاس میں ساؤتھ زون اور نارتھ زون کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈسٹری کی بہتری کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی اور مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا . اجلاس میں لاہور سے آئے ہوئے انڈسٹری کے رہنماؤں نے سلطان چشتی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی وہ کورگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچرنگ سیکٹر کی سرپرستی جاری رکھیں گے اور حکومتی سطح پر ہماری آواز بلند کرتے رہیں گے . . .

متعلقہ خبریں