وفاقی حکومت نے سستی چینی چھوڑ کر مہنگی ترین چینی خرید لی، مقامی چینی 85 روپے فی کلو پڑتی لیکن برآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر مہنگی درآمدی چینی خرید لی، سستی مقامی چینی کے مقابلے میں تقریباً 38 روپے فی کلو مہنگی چینی کا سودا کیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو پڑتی ہے، درآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی کے سودے کر لیے، درآمدی چینی پورٹ پر 108روپے 85 پیسے فی کلو میں پڑے گی، اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 123روپے کلو میں پڑے گی۔ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2 لاکھ

میٹرک ٹن چینی کے سودے کر لیے، چینی الخلیج گروپ سے خریدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چینی کی مہنگی بولی موصول ہونے پر ٹی سی پی نے وفاق کو آگاہ کیا تھا۔ دوسری جانب کاغذ کی قیمت میں غیر متوقع اضافے پر تبادلہ خیال کرنے اور انہیں حل کرنے کے طریقے تجویز کرنے کے لیے آل پاکستان کورگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایسوسی ایشن کے ساؤتھ زون اور نارتھ زون کے اراکین نے کاغذ کی قیمت میں اضافے اور اس تناظر میں کارٹن مینوفیکچرنگ لاگت میں کمی نہ ہونے اور مسلسل اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ آل پاکستان کورگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن(ساؤتھ زون) کے رہنماء سلطان صلاح الدین چشتی، محمد مسرور مرزا،سید ضیاء الحسن، ظفر رحمان اور نارتھ زون سے ذکی اعجاز، عدنان بٹ، خواجہ طارق اور پرویز احمدنے اجلاس میں شرکت کی۔ سلطان صلاح الدین چشتی نے اس موقع پر کہا کہ کسلسل کاغذ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کورگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچرنگ انڈسٹری شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ اجلاس میں ساؤتھ زون اور نارتھ زون کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈسٹری کی بہتری کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی اور مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔اجلاس میں لاہور سے آئے ہوئے انڈسٹری کے رہنماؤں نے سلطان چشتی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی وہ کورگیٹیڈ کارٹن مینوفیکچرنگ سیکٹر کی سرپرستی جاری رکھیں گے اور حکومتی سطح پر ہماری آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago