کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط ہے۔ سمندر میں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔ حکام کے مطابق سمندر میں ابھرنے والے یہ جزیرے اکثر وبیشتر ابھرنے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہوجاتے ہیں۔کراچی سے 240 کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کا ساحل واقع ہے۔ جہاں، پہاڑ، صحرا اور سمندر ایک جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔کنڈ ملیر بلوچ ماہی گیروں کی ایک
چھوٹی سی بستی ہے جو ایک پہاڑی پر آباد ہے۔ سفید ریت پر نیلا پانی اور موجیں مارتا سمندر اس بستی کے نیچے موجود ہے۔ کنڈ ملیر کو بلوچستان کا جادوئی ساحل بھی کہا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کنڈ ملیر کے قریب ابھرنے والا جزیرہ ساحل کی اہمیت کو بڑھا سکتا ہے۔ حکام اس جزیرہ کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب واقع ساحل سونمیانی کے قریب سمندر میں ایک نیا جزیرہ ابھر آیا ہے۔تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے بتایا کہ سونمیانی کے قریب یہ نیا جزیرہ مغرب میں نمایاں ہوا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ جزیرے کا ابھرنا زیر زمین اور ساحلی علاقوں میں میتھین گیس کے دیگر معدنیات کی موجودگی کا اشارہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسی مقام پر 2010ء اور 2000ء میں بھی جزیرے ابھرے تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر نے مزید بتایا کہ اس علاقے میں جیولو جیکل سرگرمیاں زیادہ ہونے کے بعد جزیرے ابھرتے ہیں۔ معظم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھرنے والے جزیرے کچھ عرصے بعد دوبارہ سمندر میں ڈوب جاتے ہیں ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…