طالبان کو کابینہ میں عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی کو شامل کرنے کا کہا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا آپ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے؟ شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ طالبان ایک حقیقت ہیں، ضروری نہیں کہ وہ ہمارے مشوروں پر چلیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم جلد دوشنبے میں روسی صدر کے علاوہ ایرانی اور ازبک صدر سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم عمران خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان نے اشرف غنی کو سمجھایا تھا لیکن وہ نہیں سمجھے، عمران خان نے مجھے

کہا تھا کہ اشرف غنی کے ساتھ بہت برا ہو گا۔ گفتگو کے دوران شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ طالبان کو کابینہ میں عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی کو شامل کرنے کا کہا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا آپ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے آنے سے بھارت کو بہت دھچکا لگا ہے۔ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کو جو تعاون درکار ہو گا ہم کریں گے۔ جغرافیائی طور پر افغانستان کی پوزیشن بہت اہم ہے۔

Recent Posts

معاہدہ ختم ہونے کے باوجود قیمتی معدنیات لے جانے کیخلاف کمپنی کو بند کریں گے، دفاع فیروز آباد

خضدار(قدرت روزنامہ)دفاع فیروزآباد نے یکم جولائی سے چار جولائی تک بولان مائننگ انٹرپرائز کے گیٹ…

4 mins ago

پی بی 21 حب دریجی کے بوگس ووٹ مسترد کرکے عدالت نے عوامی مینڈیٹ کو احترام دیا، نیشنل پارٹی

حب(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق مئیر حب میر رجب علی رند نے…

9 mins ago

بلوچستان کی سیاسی حکومت بے اختیار ہے، نئے آپریشن کی باتیں افسوسناک ہیں، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ…

16 mins ago

پسنی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر بازار سڑک کا کام التوا کا شکار

پسنی(قدرت روزنامہ)کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر بازار ٹو ریکپشت روڈ کا کام التوا…

22 mins ago

کوئٹہ سول اسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، خواتین الٹرا ساؤنڈ مرد ڈاکٹر سے کروانے پر مجبور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سول ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، خواتین کا الڑا ساؤنڈ مرد ڈاکٹر سے…

40 mins ago

وزیراعلیٰ نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کیلئے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دیدی

سبی(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے چانسلر…

1 hour ago