ترکی کیساتھ تعلقات رواں سال بحال ہوسکتے ہیں،مصری وزیراعظم

قاہرہ(قدرت روزنامہ) مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے کہا ہے کہ اگرترکی کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور طے پاجاتے ہیں تورواں سال ہی دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصطفی مدبولی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مصرکے لیے ایک اہم مسئلہ لیبیا میں ترکی کی مداخلت بھی ہی- لیبیا میں قریباایک دہائی سے جاری تنازع اب علاقائی حریفوں کے درمیان گماشتہ جنگ میں تبدیل ہوچکا ہے۔
البتہ اب بیشتراختلافات تو طرابلس میں ایک اتحادی حکومت کے قیام کے ساتھ ختم ہوچکے ہیں۔اس کے نتیجے میں لیبیا کے مشرق اور مغرب میں قائم دومتوازی حکومتیں بھی ختم ہوچکی ہیں،انھوں نے کہا کہ کسی بھی دوسرے ملک کو لیبیا کے داخلی امورمیں مداخلت کرنی چاہیے اورنہ اوپیک کے رکن اس ملک میں کسی بھی طرح فیصلہ سازی پراثرانداز ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ہمیں لیبیا کے مستقبل کا فیصلہ اس کے شہریوں پر چھوڑدینا چاہیے۔مصراورترکی کے درمیان حالیہ مذاکرات پرتبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم مدبولی نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران میں اس ضمن میں بہت پیش رفت ہوئی ہے لیکن بعض غیرمعمولی مسائل ابھی طے ہوناباقی ہیں۔مدبولی کا کہنا تھا کہ مصر لیبیا کے باشندوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں مدد دینے کے لیے کام کررہا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ مصر یورپی اور مغربی کمپنیوں کے ساتھ کروناوائرس کی ویکسین کی بڑی تعداد میں تیاری کے لیے انتہائی سنجیدہ مذاکراتکررہا ہے۔ یہ ویکسین مشرق اوسط اورافریقا کو برآمد کرنے کیلیے بنائی جائے گی۔مصر کو امید ہے کہ وہ سال کے اختتام سے قبل کسی ایک کمپنی کے ساتھ ویکسین کی تیاری کا معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہوجائے گا

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

13 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

43 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

53 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago