لاہور میں زیادتی کا دلخراش واقعہ دو سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا . تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں دو سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا .

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں دو سال کے ضمیر سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں . ایس پی سٹی کے مطابق بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے، مزید حقائق رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے . وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی . واضح رہے کہ کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور انہیں قتل کرنے کے واقعات آئے روز رپورٹ ہو رہے ہیں . گلزار قائد میں ایک اور بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا . راولپنڈی کے علاقہ گلزار قائد کا رہائشی ثناء اللہ گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا، تاہم آج بجے کی لاش گلزار قائد ریلوے ٹریک کے قریب سے ملی . پولیس حکام نے بتایا کہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ، بچہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی . پوسٹ مارٹم رپورٹ سے وجہ موت اور زیادتی کا تعین ہو سکے گا . دوسری جانب ائیرپورٹ پولیس نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو حراست میں لے لیا ہے . بچے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ گذشتہ رات پولیس کو کی گئی تھی، جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کاشف کو شناخت کیا اور ٹریس کرکے حراست میں لے لیا . قبل ازیں گذشتہ ماہ سیالکوٹ میں 7 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا . زین ناصر کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش گاؤں کے پاس پھینک دی گئی تھی . رواں سال فروری میں بھی شیخوپورہ میں پانچ سالہ بچے عبدالرحمان کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا . بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا تھا . لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے باوجود بھی پولیس بچے کو تلاش نہ کر سکی، لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی . . .

متعلقہ خبریں