لاہور میں زیادتی کا دلخراش واقعہ دو سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں دو سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں دو سال کے ضمیر سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ایس پی سٹی کے مطابق بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے، مزید حقائق رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ واضح رہے کہ کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور انہیں قتل کرنے کے واقعات آئے روز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گلزار قائد میں ایک اور بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقہ گلزار قائد کا رہائشی ثناء اللہ گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا، تاہم آج بجے کی لاش گلزار قائد ریلوے ٹریک کے قریب سے ملی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ، بچہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے وجہ موت اور زیادتی کا تعین ہو سکے گا۔ دوسری جانب ائیرپورٹ پولیس نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو حراست میں لے لیا ہے۔
بچے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ گذشتہ رات پولیس کو کی گئی تھی، جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کاشف کو شناخت کیا اور ٹریس کرکے حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں گذشتہ ماہ سیالکوٹ میں 7 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ زین ناصر کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش گاؤں کے پاس پھینک دی گئی تھی۔ رواں سال فروری میں بھی شیخوپورہ میں پانچ سالہ بچے عبدالرحمان کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا تھا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے باوجود بھی پولیس بچے کو تلاش نہ کر سکی، لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی۔

Recent Posts

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی…

1 min ago

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

16 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

27 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

37 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

49 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago