بلاول اپوزیشن کی اپوزیشن ہیں یا حکومت کی؟ حافظ حمد اللّٰہ نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی پر سوال اٹھایا ہے کہ بلاول اپوزیشن کی اپوزیشن ہیں یاحکومت کی اپوزیشن ہیں؟ایک بیان کے ذریعے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پی پی رہنمائوں کے بیانات پر حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن و دیگر قیادت نے ہمیشہ کٹھ پتلی عمران خان اور ان کی حکومت کی اپوزیشن کی ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی

ایم نے ہمیشہ حکومت کی اپوزیشن کی ہے، اپوزیشن کی اپوزیشن نہیں کی۔رہنما جے یو آئی نے کہا کہ جب سے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے الگ ہوئی ہے، بلاول بھٹو کے ساتھیوں کا ہدف پی ڈی ایم قیادت ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پی ڈی ایم پر تنقید کیا حکومت اور اس کے سہولت کاروں کی سہولت کاری نہیں؟پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہاکہ آج بھی پیپلز پارٹی کے لیے پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہیں۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں آنا چاہتی ہے تو جن معاہدوں سے انحراف کیا ہے ان کا ازالہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری پارٹی سے سینیٹ میں ووٹ لینے پر سوال تو بنتا ہے۔رہنما جے یو آئی نے کہاکہ امید ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سنجیدہ سیاست کرتے ہوئے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تیر چلائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے خلاف تیر چلانے میں بلاول بھٹو زرداری کو کچھ بھی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن پر تیر چلانا، الٹا اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago