صاف پانی ریفرنس، شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) صاف پانی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گیں . رابعہ عمران اور داماد علی عمران کی جائیداد قرقی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا د ی گئی .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں جج ساجد علی نے صاف پانی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کی . احتساب عدالت نے رابعہ عمران اور داماد علی عمران کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا تھا جس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گی . رپور ٹ کے مطابق میسرز فاطمہ ڈویلپرز میں عمران علی کے 65لاکھ کے شیئر ز ہیں اور رابعہ عمران 35لاکھ کے شیئرز کی مالک ہیں، مسیرز ایس ایم ٹی میں عمرا ن علی کے 60لاکھ مالیت کے شیئرز ہیں جبکہ حدیبیہ انجیئرنگ میں رابعہ عمرا ن کے سات ہزار مالیت کے شیئرز ہیں، شریف پولٹر ی فارم میں رابعہ عمران کے شیئرز قرق کیئے گئے ہیں . بعدازاں عدالت نے ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23ستمبر تک ملتوی کردی . واضح رہے کہ صاف پانی ریفرنس میں عدالت کی جانب سے شہبازشریف کی بیٹی اور داماد کے پیش نہ ہونے پر دونوں کو اشتہاری قرار دیاتھا . . .

متعلقہ خبریں