صاف پانی ریفرنس، شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) صاف پانی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گیں۔ رابعہ عمران اور داماد علی عمران کی جائیداد قرقی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا د ی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں جج ساجد علی نے صاف پانی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔احتساب عدالت نے رابعہ عمران اور داماد علی عمران کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا تھا جس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گی۔

رپور ٹ کے مطابق میسرز فاطمہ ڈویلپرز میں عمران علی کے 65لاکھ کے شیئر ز ہیں اور رابعہ عمران 35لاکھ کے شیئرز کی مالک ہیں، مسیرز ایس ایم ٹی میں عمرا ن علی کے 60لاکھ مالیت کے شیئرز ہیں جبکہ حدیبیہ انجیئرنگ میں رابعہ عمرا ن کے سات ہزار مالیت کے شیئرز ہیں، شریف پولٹر ی فارم میں رابعہ عمران کے شیئرز قرق کیئے گئے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ صاف پانی ریفرنس میں عدالت کی جانب سے شہبازشریف کی بیٹی اور داماد کے پیش نہ ہونے پر دونوں کو اشتہاری قرار دیاتھا۔

Recent Posts

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

11 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

22 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

32 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

44 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

59 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago