ابو ظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مقیم ہندوستانی تارک وطن سہجن محمد نے ڈریم آئی لینڈ کے سکریچ کارڈ گیم میں 20 ہزار درہم کا انعام جیت لیا۔ اوڈیشہ کے 28 سالہ باشندے نے اپنی جیت کی رقم اس خوفناک ٹرین حادثے کے متاثرین کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ہونے والے ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم 288 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سہجن محمد ابوظہبی شہر کے ایک ہوٹل میں شیف کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وہ ماہانہ تقریباً دو ہزار درہم کماتا ہے اور ماضی میں مختلف ریفل ڈراز میں اپنی قسمت آزما چکا ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پچھلے مہینے اس نے ڈریم آئی لینڈ کا سکریچ کارڈ گیم ایک دوست کے ذریعے سیکھنے کے بعد کھیلنا شروع کیا۔ وہ ہفتہ وار الیکٹرا اسٹریٹ پر برانچ کا دورہ بھی کرتا رہا ہے۔ جس سکریچ کارڈ پر اس کا انعام لگا وہ اس نے 7 جون کو خریدا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…