بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16جون کو پیش کیے جانیکا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے . نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 24-2023کے بجٹ کاحجم 700 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 529 ارب 32کروڑ روپے ہے جب کہ بجٹ کا خسارہ 150ارب سے زائد ہونیکا امکان ہے .

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ 200 ارب روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے، بجٹ میں 5 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافیکی تجویز کی گئی ہے . ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں بلوچستان کے اپنے وسائل سے آمدنی کا تخمینہ 60 ارب 32 کروڑ روپے ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل اور دیگر ذرائع سے آمدن کا تخمینہ 413 ارب روپے ہے .

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیبجٹ میں تعلیم کیلئے 90 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے جب کہ امن وامان کے لیے 60 ارب روپے اور صحت کے لیے 50 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں