اسمبلی اجلاس، اپوزیشن ارکان کا طلباء پر تشدداور گرفتاریوں پر احتجاج، اسپیکر نے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں پر پولیس کے لاٹھی چارج،گرفتاریوں پر احتجاج اسپیکر نے معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر وفاق سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ آئین کے آرٹیکل29(3)کے تحت رپورٹ پیش کرنے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کا توجہ دلاؤ نوٹس حکومت کی یقین دہانی کے بعد نمٹادیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ کی تاخیر سے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی این پی کے رکن ثناء بلوچ نے کہا کہ 8ستمبر کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہش مند امیدواروں نے ایوان عدل کے سامنے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا کہ یکا یک ان کے ٹیسٹ آن لائن لینے کا فیصلہ ہوا جبکہ بچے آن لائن ٹیسٹ دینے، کمپیوٹر چلانے سے واقف نہیں تھے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن قوم کے مستقبل کا استقبال لاٹھیوں، ڈنڈوں سے کیا گیا پولیس افسران کا رویہ غاصبانہ تھا نوجوانوں کے سر پھاڑے گئے کل یہی نوجوان اس رویے کی وجہ سے باغی بن جائیں گے آن لائن ٹیسٹ ختم ہونے چاہئیں اور نوجوانوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو کے ذریعے شناخت کرکے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایک نیا وطیرہ شروع کیا گیا ہے جون میں ایم پی ایز پر بکتر بند گاڑی چڑھائی گئی آج نوجوانوں پر لاٹھی چارج ہوا گلوبل ٹیچرز کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انہیں زندگی بھر یاد رہے گا انہوں نے کہا کہ صوبے میں دو ہزار کلو میٹر کی سرحد ایران اور افغانستان سے منسلک ہے گزشتہ چار پانچ ماہ سے ایران کے ساتھ ملحقہ چار گیٹ بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ نان شبینہ تک کے محتاج ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر میں ماہی گیر پھر غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر ٹرالنگ نہ روکی گئی تو وہ غیر قانونی ٹرالرز کو آگ لگا دیں گے۔ صوبے میں ہر طرف احتجاج اور افراتفری ہے کہیں پرسکون منظر نہیں آتا سپیکر ان تمام مسائل کے حل کے لئے رولنگ دیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرئے نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی ایم ڈی سی کو ختم کرکے پی ایم سی بنائی پی ایم ڈی سی میں ڈاکٹرز، ماہرین اور پروفیسر ز ہوا کرتے تھے آج حکومت نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے جو پی ایم سی بنائی ہے یہ 31ستمبر تک روزانہ کی بنیاد پر آن لائن ٹیسٹ لے رہی ہے جس میں اکثریت امیدوار فیل ہورہے ہیں جو فیس گزشتہ سال پندرہ سو روپے تھے اسے اس سال بڑھا کر 8ہزار کردیاگیا ہے جس ٹیسٹنگ سروس کو ٹیسٹ لینے کی ذمہ داری دی گئی ہے وہ ناتجربہ کار ہے لیکن اس نے امیدواروں سے 4کروڑ 80لاکھ روپے کما لئے ہیں کراچی میں بھی آن لائن ٹیسٹ کے خلاف احتجاج ہورہا ہے پہلے ٹیسٹ میں امیدواروں کو کاربن پیپر دیا جاتا تھا جس سے وہ اپنے نتائج معلوم کرپاتے تھے مگر اب ایسا کچھ نہیں ہورہا اس سارے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں صوبائی حکومت پی ایم سی اور وفاق سے اس معاملے پر بات کرے۔ بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ طلبہ کے مطالبات برحق ہیں ان پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں اٹھارہویں ترمیم کے بعد ایچ ای سی صوبے کے معاملات میں مداخلت کررہا ہے ایف ایس سی کے نتائج آنے سے قبل ہی ٹیسٹ لے لیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ کے نتائج میں رشوت خوری، بے ضابطگی اور بدعنوانی کے قصے زبان زدعام ہیں۔اس موقع پر سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری سے میڈیکل انٹر ی ٹیسٹ کے معاملے پر بریفنگ منگوائی جائے اور اس کا مکمل طریقہ کار بھی بتایا جائے اگر مرکز سے بات کرنے کی ضرورت ہے تو مرکز سے بات کی جائے انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ طلبہ پر تشدد کی مکمل رپورٹ اور بریفنگ لیں طلبہ یا پولیس والے جو بھی ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیں انہوں نے کہا کہ بارڈر کی بندش کا مسئلہ اہم ہے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہورہے ہیں اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات کروں گا اور اگر ضرورت پڑی تو اس میں ایم پی ایز کوبھی شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ انہوں نے 24گھنٹے میں طلبہ پر تشدد کی رپورٹ طلب کرلی ہے جونہی انہیں رپورٹ ملے گی وہ تفصیلات سے آگاہ کردیں گے۔اجلاس میں وزیر تعلیم کے رخصت پر ہونے کی بناء پر محکمہ تعلیم سے متعلق سوالات ملتوی جبکہ جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی کے رخصت پر ہونے پر ان کے سوالات کے موصول ہونے والے جوابات کو مد نظر رکھتے ہوئے نمٹادیا گیا۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیر محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم ونسق کی توجہ مبذول کرائی کہ آئین کے آرٹیکل 29(3)کے تحت پالیسی کے اصولوں کی تکمیل سے متعلق رپورٹ ہر سال ایوان میں پیش کرنی ہوتی ہے اس بابت سپیکر کی رولنگ کے باوجود مذکورہ رپورٹ کو اسمبلی میں پیش نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں اس کی تفصیل فراہم کی جائیں۔مشیر ایس اینڈ جی اے ڈی سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے رخصت کے ہونے کی بناء پر پارلیمانی سیکرٹری ماہ جبین شیران نے توجہ دلاؤ نوٹس کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسی رپورٹس پیش نہیں ہوئیں البتہ محکمہ قانون نے تمام محکموں کو اس بابت مراسلے ارسال کردیئے ہیں آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کردی جائے گی۔جس پر ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل29سے40تک پرنسپلز آف پالیسی طے ہیں جن پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے حکومت 1973ء کے آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ان آرٹیکلز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے دولت کی منصفانہ تقسیم کی بات کی ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی تمام دولت دینے کو تیار ہوں اگر اپوزیشن کے اراکین اصغر ترین اور مولوی نور اللہ اپنی آدھی جائیداد بھی دینے کو تیار ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کے نشے سے دور رہنا چاہئے بعدازاں توجہ دلاؤ نوٹس نمٹا دیا گیا۔

Recent Posts

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

2 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

20 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

29 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

32 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

53 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

1 hour ago