‘لوگ اب لنڈے کا کاروبار کریں’، وفاقی بجٹ پر سپیکر بلوچستان اسمبلی کا دلچسپ تبصرہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وفاقی بجٹ پر سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب لنڈے کا کاروبار کریں .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپیکر بلوچستان اسمبلی نے وفاقی بجٹ کی تفصیلات دیکھنے کے بعد اجلاس کے دوران بولے کہ وفاقی حکومت نے جوتے، موزے سمیت اشیا پر رعایت دی ہے، وفاقی بجٹ سے لنڈے کا کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہو گا، لوگوں کو اب لنڈے کا کاروبار کرنا چاہئے .

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ کہ بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ملا . تنخواہوں میں 30 سے 35فیصد اضافہ کر دیا گیا مگر خزانے میں اتنی رقم کہاں ہے؟

. .

متعلقہ خبریں