جینیفر لارنس اور کک مارونی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

(قدرت روزنامہ)ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس اور کک مارونی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ جینفر لارنس کے ترجمان نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی ہے .

جینیفر لارنس یا کک مارونی نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن اداکارہ کے ترجمان نے بتایا کہ اداکارہ جلد ماں بننے والی ہیں . یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کے ہاں کب تک بچے کی پیدائش متوقع ہے لیکن ذرائع کے مطابق جینیفر لارنس کے ہاں رواں برس کے اختتام یا پھر 2022 کے آغاز تک بچے کی پیدائش ہوگی . خیال رہے کہ سال 2019 میں جینیفر لارنس اور کک مارونی نے شادی کی تھی . اس سے قبل دونوں کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور فروری 2019 میں جینیفر نے 34 سالہ کک مارونی سے خاموشی سے منگنی کرکے سب کو حیران کیا تھا . یاد رہے کہ معروف اداکارہ جینیفر لارنس کے فلم ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے بھی تعلقات تھے اور اداکارہ ڈیرن کے ساتھ اپنے رشتے کا اعتراف کرچکی ہیں . اداکارہ اس وقت مختلف ہالی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور جلد ہی وہ امریکی کاروباری خاتون ایلزبتھ ہومز کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’بیڈ بلڈ‘ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی . . .

متعلقہ خبریں